اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادمحمد شعیب خان کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد ، کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے عدم گرفتار ملزمان کی فوری گرفتاری اور تفتیش میں میرٹ و شفافیت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آ پر یشنزاسلام آ باد محمد شعیب خان نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز کے ساتھ میٹنگ کی،انہوں نے تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا، انہوں نے افسران کو ہدایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ وہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے ان کے چا لا ن مجا ز عدالتوں میں بھجوائیں،جرائم پیشہ گروہ کے مسنگ ارکان کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں،پراپرٹی مقدمات میں رہائی پانے والے ملزمان کا ڈیٹا مرتب کیا جائے اوررہا شدہ ملزمان کی نگرانی کویقینی بنایا جائے.
رہا ئی پانے والے ملزمان اگرکسی اور جرم کا ارتکاب کریں تو ان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ گاڑی اور موٹرسائیکل چوری کے عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاریاں بھی یقینی بنائیں،اشتہاری ملزمان کی زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں کی جائیں،تمام افسران ڈسپلن اور اپنے اپنے اسٹیشن کی صفائی کابھی خصوصی خیال رکھیں،شہر یوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہوگی.