اسلام آباد ٹریفک پولیس کاوفاقی دارلحکومت میں تجارتی مراکز، مارکیٹس اور بڑی شاہراﺅں میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن،

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس کاوفاقی دارلحکومت میں تجارتی مراکز، مارکیٹس اور بڑی شاہراﺅںمیں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن،رواں سال کے دوران38ہزار سے زائد ڈرائیورزکیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ بننے اور روڈ ڈسپلن کو متاثر کرنے والے ڈرائیورزکےخلاف بلا امتیازکارروائیاں جاری رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کے بہاو¿ کو برقرار رکھنے ، مربوط ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر کرنے اورٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات جار ی ہیں،اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کا نو پارکنگ اورفٹ باتھ پر غیر قانونی پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارلحکومت کی مارکیٹس، تجارتی مراکز اور بڑی شاہراﺅں میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے اسپیشل سکواڈ بھی تشکیل دئیے ہیں .

جنہوں نے رواں سال کے دوران 38ہزار سے زائدڈرائیورزکیخلاف بلاتفریق قانونی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے متعددگاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا،چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادکیپٹن (ر)سید ذیشان حیدرنے تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی طورپرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کے بہاو¿ میں رکاوٹ بننے والے عناصر خصوصاً جو ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرتے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی مراکزمیں پارکنگ کے لئے مختص جگہ پر پارکنگ کو یقینی بناتے ہوئے نوپارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رعایت نہ دی جائے،فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے فٹ پاتھ پر کسی قسم کی پارکنگ یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،شاپنگ سنٹرز میں آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آبادپولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوںکو حادثات سے محفوظ رکھا جاسکے .