غیر ملکی شہر ی سمیت دو افراد کے اغواءمیں ملوث گروہ کے 08ارکان کو گرفتار کرکے مغویوں کوباحفاظت بازیاب کرالیا،ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے غیر ملکی شہر ی سمیت دو افراد کے اغواءمیں ملوث گروہ کے 08ارکان کو گرفتار کرکے مغویوں کوباحفاظت بازیاب کرالیا،ملزمان مختلف تھانہ جات کی حدود میں ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں بھی ملوث تھے،ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق نے ریسکیو15فیلڈ آفس میں اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا،پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد پولیس ٹیموں نے موثر کارروائیوں کے دوران ایک غیر ملکی شہر ی سمیت دو افراد کے اغو ا ءاور مختلف تھانہ جات کی حدود میں متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گر وہ کے 08ارکان کو گرفتار کرکے مغویا ن کو بحفا ظت با زیا ب کر الیا ،جبکہ ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی کے مقدما ت میں چھینا گیا ما ل مسروقہ38 لاکھ روپے سے زائد نقدی، 16 موبائل فونز،17 لیپ ٹاپ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمدکرلیاگیا.

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے تھا نہ کر اچی کمپنی کے ایر یا سے مورخہ18مئی2025 کو اپنے آپ کو سرکا ری ملازم ظاہر کرکے ایک غیر ملکی شہر ی سمیت دو افراد کو اغواءکیا،جس پر اسلام آباد پولیس ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا اسی دوران ملزمان نے مغو یا ن کی بازیابی کے لیے تھا نہ کر پا کے ایر یا میں ریڈ کے دوران پولیس ریڈنگ پا ر ٹی پر فائر نگ کردی، پولیس ٹیم حفا ظتی اقداما ت اور بلٹ پر وف جیکٹ کے استعمال سے محفو ظ رہی.

جبکہ پولیس ٹیم نے اغو اءکا ر گر وہ کے 08ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت حمید اللہ، مجاہد لطیف،اسرار احمد،حسنات اسد، اویس،چنا الدین، بلال اورجمیل حیدر کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا، تھا نہ آ بپا رہ، تھا نہ کر اچی کمپنی اور تھا نہ کر پا میں متعدد مقدما ت درج ہیں،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے آ پ کو پولیس ملازم ظا ہر کرکے شہر یو ں کو اسلحہ کی نو ک پر لو ٹنے اور اغو اءکرنے کا انکشاف بھی کیا ہے، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شوائد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کا تحفظ اولین تر جیح ہے، اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے.