تھانہ صدر واہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 1 ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ صدر واہ نے،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 1 ملزم گرفتار، زیر حراست ملزم سے 5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 1 ملزم کوحراست میں لے لیا، زیر حراست ملزم سے5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیرحراست کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی.