راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ نیو ٹاؤن نے،نجی ہاسٹل کے سیکورٹی گارڈ کو قتل کرنے والے ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نجی ہاسٹل کے سیکورٹی گارڈ کو قتل کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا۔زیرحراست ملزم نے فائرنگ کر کے سیکورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا تھا،جو دوران علاج معالجہ دم توڑ گیا تھا، واقعہ کا مقدمہ چند دن قبل تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا،زیر حراست شخص وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا جسے نیو ٹاؤن پولیس نے تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
