تحفظ خدمت مرکز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے آنے والا اشتہاری گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تحفظ خدمت مرکز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے آنے والا اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے تحفظ خدمت مرکز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے آنے والے اشتہاری کو گرفتارکر لیا، اشتہاری نے ساتھیوں کے ہمراہ دھوکہ دہی،فراڈ کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون کا نکاح کروایا تھا، اشتہاری گزشتہ سال سے مورگاہ پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہناتھا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔