راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تھانہ آراے بازار نے،ڈکیتی،سنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث 2 افراد گرفتار،2 مسروقہ موٹر سائیکل،چھینی گئی رقم 11 ہزار 500 روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،سنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث 2 افرادکو حراست میں لے لیا، زیر حراست افراد سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل،چھینی گئی رقم 11 ہزار 500 روپے برآمدہوئی،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
