راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تھانہ مندرہ نے، شیشہ فلیور فروخت کرنے والا شخص گرفتار، زیر حراست شخص سے کوئلہ، قلعی، فلیور، کیلوڈ فلیور اور پیپرز برآمد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شیشہ فلیور فروخت کرنے والے شخص کو گرفتارکر لیا، زیر حراست شخص سے کوئلہ، قلعی، فلیور، کیلوڈ فلیور اور پیپرز برآمد ہوئے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
