اسلام آباد ( کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر و ٹریننگ کا سیکٹرD-12میں زیر تعمیر پولیس اسٹیشن کا دورہ ۔ تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، تعمیراتی کام کو تیز کرنے اور سٹریٹیجک حوالے سے اے آئی جی آپریشنزاور عملے کو ہدایات جاری کیں تا کہ شہری جلد از جلد سے مستفید ہو سکیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر و ٹریننگ محمد عتیق طاہر نے اے آئی جی آپریشنز محمد ارسلان شاہزیب کے ہمراہ سیکٹر D-12 میں زیر تعمیر پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، اس موقع پر منتظمین نے تعمیرات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی،جبکہ ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر نے منتظمین کوتعمیرات کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور عالمی معیار کے عین مطابق تمام تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے،ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈرنے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو برقرار رکھنے.
جرائم پیشہ عناصر کے سدباب کو یقینی بنانے سمیت شہریوں کو ہرممکن سہولیات مہیا کرنے کیلئے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں،جس میں نئے تھانہ جات کی تعمیرات اولین ترجیحات میں شامل ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ نئے تھانے کی تعمیر سے ناصر ف جرائم پر بروقت قابو پایا جاسکے گا بلکہ شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی بھی ممکن بنائی جاسکے گی .