سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمرکی فیڈمک ایرا میں چائنیز وفد اورقونصل جنرل مسٹر زاؤ شیریں کے ساتھ میٹنگ

فیصل آباد( کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمرکی فیڈمک ایرا میں چائنیز وفد اورقونصل جنرل مسٹر زاؤ شیریں کے ساتھ میٹنگ ، میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی ، ایس پی SPU نعیم عزیز سندھو ، ایس پی مدینہ ڈویژن اور دیگر افسران اور چائنیز وفد نے شرکت کی میٹنگ میں سی پی او فیصل آباد نے چائنیز کو دی جانے والی سہولیات اور سیکیورٹی کے متعلق بریفننگ دی .

سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ چائنیز کے در پیش مسائل کے حل کے لئے فارن سیل بھی بنایا گیا ہے ۔ چائنیز کی سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ اور ایس او پیز پر من وعن عمل کیا جا رہا ہے چائنیز افراد کی نقل و حرکت پر بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال لازمی کیا جا رہا ہے چائنیز کی روانگی سے قبل تمام متعلقہ سیکیورٹی اداروں کےآپس میں باہمی روابط کو یقینی بنایا جا رہا ہے چائنیز وفد نے کاروباری اداروں کے نمائندوں سےبھی ملاقات کی چائنیز کی سیکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جاۓگی.