راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر فورس کی ویلفیئر کے اقدامات کے سلسلہ میں ایک اور قدم، مختلف لیبارٹری ٹیسٹوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کے لیے عادل ڈائیگناسٹک سنٹر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار اورسی ای او عادل ڈائیگناسٹک سنٹر نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے، پولیس افسران و اہلکاروں اور فیملیز سمیت، شہداء کی فیملیز کو بھی مختلف اقسام کے لیب ٹیسٹوں پر 30 سے 40 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ تفصیلات سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر فورس کی ویلفیئر کے اقدامات سلسلہ میں ایک اور قدم، مختلف لیبارٹری ٹیسٹوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کے لیے عادل ڈائیگناسٹک سنٹر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے.
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار اورسی ای او عادل ڈائیگناسٹک سنٹر نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے، پولیس افسران و اہلکاروں اور فیملیز سمیت، شہداء کی فیملیز کو بھی مختلف اقسام کے لیب ٹیسٹوں پر 30 سے 40 فیصد تک رعایت دی جائے گی،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارکا کہنا تھا کہ پولیس افسران واہلکاروں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔