اسلام آباد ( کرائم رپورٹر)ایف آئی اے فیصل آباد زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں ساہیوال سے گرفتار کیا گیا ملزم کی شناخت عمر عرفان کے نام سے ہوئی
ملزم انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث پایا گیا ملزم نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے اور بھتہ کی مد میں 11 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے ملزم کا نام سال 2018 سے اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل ہے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .
