تھانہ نیو ٹاؤن ،سٹریٹ کرائم کے مقدمات میں ملوث 1 فرد گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تھانہ نیو ٹاؤن نے ،سٹریٹ کرائم کے مقدمات میں ملوث 1 فرد گرفتار، مسروقہ رقم 26ہزار 500 روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کے مقدمات میں ملوث 1 فرد کو گرفتارکر لیا، زیر حراست فرد سے مسروقہ رقم 26ہزار 500 روپے برآمد ہوئی، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیرحراست فرد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔