سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کرائم میٹنگ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کرائم میٹنگ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج این آئی یو، انچارج ایچ آئی یو سمیت دیگر افسران کی شرکت، سی پی او سید خالد ہمدانی نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، اشتہاری مجرمان اور سابقہ ریکارڈ یافتگان پر فوکس کیا جائے، سی پی او کی ہدایت، سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر پر خصوصی فوکس کیا جائے، سی پی او، منشیات فروشوں سے روابط یا پشت پناہی کے حوالے سے تمام افسر و اہلکار سکروٹنی کے پراسیس سے گزریں گے، سی پی اوسید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد.

ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج این آئی یو، انچارج ایچ آئی یو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان اور سابقہ ریکارڈ یافتگان پر فوکس کیا جائے، ڈوہژنل ایس پیز پیٹرولنگ، پکٹنگ اور جنرل ہولڈ اپ کا مربوط پلان تیار کر کے عملدرآمد یقینی بنائیں، سٹریٹ کرائم کی طرح نقب زنی میں ملوث گینگز کے خلاف بھی موثر کریک ڈاؤن کیا جائے، سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر پر خصوصی فوکس کیا جائے، منشیات کے مقدمات میں ملزمان کی سزا یابی کو یقینی بنایا جائے، منشیات فروشوں سے روابط یا پشت پناہی کے حوالے سے تمام افسر و اہلکار سکروٹنی کے پراسیس سے گزریں گے.

سپروائزری افسران ہر مقدمہ کی تفتیش پر نظر رکھیں میرٹ اور صرف میرٹ کو یقینی بنایا جائے، کرایہ داری اور ملازمین کے اندراج کو یقینی بنایا جائے جائے، تھانوں کی سطح پر کرایہ داری اور ملازمین کی رجسٹریشن کے حوالے سے مہم چلائی جائے، چوک چوراہوں میں گداگری کی روک تھام کو یقینی بنائیں، گداگری کے منظم گینگز کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، قانون کی بالا دستی اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین فرض ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔