تھانہ رتہ امرال ، قتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تھانہ رتہ امرال نے ، قتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری کو گرفتار کر لیا، اشتہاری نے ساتھیوں کے ہمراہ چھریوں اور پسٹل کے بٹ کے وار کر کے 3 شہریوں کو زخمی کیا تھا، زخمیوں میں سے ایک علاج معالجہ کے دوران دم توڑ گیا تھا، اشتہاری کے 6 ساتھیوں کو قبل ازیں حراست میں لیا جا چکا ہے، واقعہ کا مقدمہ جولائی 2024 میں درج کیا گیا، رتہ امرال پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔