راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تھانہ صادق آباد نے ، قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک فرد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک فردکو گرفتار کر لیا، زیرحراست فرد نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا، زیر حراست فرد کو صادق آباد پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کیا، زیر حراست فرد کے ساتھی کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیر حراست فرد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
