تھانہ دھمیال، گاڑی و موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث 2 افراد گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تھانہ دھمیال نے، گاڑی و موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث 2 افراد گرفتار، زیر حراست افراد سے مسروقہ گاڑی اور 3 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق دھمیال ہولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی و موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث 2 افراد کو گرفتارکر لیا، زیر حراست افراد سے مسروقہ گاڑی اور 3 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔