اسلام آباد(کرائم رپورٹر ) تھا نہ سمبل نے گھر یلو چوری کی وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کی دو ملزمات گرفتار، گرفتار ملزمات کے قبضہ سے طلا ئی زیو رات، نقدی، ملکی و غیر ملکی کر نسی اورپرا ئزبانڈز برآمد، ملزمات کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور گھریلوچوری کی وارداتوں میں ملوث جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ سمبل پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے گھر یلو چوری کی وارداتو ں میں ملوث منظم گر وہ کی دو ملزمات کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمات کے قبضہ سے ملکی و غیر ملکی کر نسی،پرا ئزبانڈز اور طلائی زیورات برآمد کرلئے گئے.
گرفتار ملزمات کی شناخت مسماةآسیہ بی بی اور مسماة پروین کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزما ت کے خلاف مقدمات درج ہے، مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ با د محمد جو اد طا ر ق نے اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ، ایمر جنسی ہیلپ لا ئن ”پکار- ”15 پر فورا اطلا ع کریں.