تھانہ پیرودھائی غیر ملکی شہریوں کے جعلی ویزہ فارم تیار کرنے والے 4 افراد گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ پیرودھائی نے،غیر ملکی شہریوں کے جعلی ویزہ فارم تیار کرنے والے 4 افراد گرفتار، زیر حراست افراد سے 2 لیپ ٹاپ،2 کلر پرنٹر، جعلی ویزا سرٹیفیکٹس،ویزہ فارم اور ریزیڈنشیل سرٹیفکیٹس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کے جعلی ویزہ فارم تیار کرنے والے 4 افراد کوحراست میں لے لیا، زیر حراست افراد سے 2 لیپ ٹاپ،2 کلر پرنٹر، جعلی ویزا سرٹیفیکٹس،ویزہ فارم اور ریزیڈنشیل سرٹیفکیٹس برآمد ہوئے، زیر حراست افراد افغان شہریوں کو جعلی ویزا سرٹیفکیٹ اور دستاویزات تیار کر کے بھاری رقم وصول کرتے تھے، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔