راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا تھانہ چکلالہ کے علاقہ میں جائے وقوعہ کا دورہ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن مقتولہ بچی کی والدہ سے ملیں اور انہیں اب تک کی تفتیش سے آگاہ کیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور افسران کو تفتیش کے حوالے سے ہدایات دیں، مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش اور ملزم کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ چکلالہ کے علاقہ میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا.
ایس ایس پی انوسٹی گیشن مقتولہ بچی کی والدہ سے ملیں اور انہیں اب تک کی تفتیش سے آگاہ کیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور افسران کو تفتیش کے حوالے سے ہدایات دیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش اور الزام علیہ کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں، ٹیموں کو مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش اور نامزد ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے، چکلالہ کے علاقہ میں ڈیڑھ سالہ بچی کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش اور ملزم کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔