اسلام آباد(کرائم رپورٹر)28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹر میں تقریب کا انعقاد۔تقریب میں پولیس افسران و جوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،تقریب میں یوم تکبیر کی خوشی میں کیک کاٹا گیا،تقریب کا مقصد 28 مئی 1998 کی یاد اور حفاظت وطن کا عہد کرنا ہے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹر زمیں خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا،تقریب میںپولیس افسران و جوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،تقریب میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریریں اور ملی نغمے پیش کیے گئے جنہوں نے شرکاءکے جذبات کو گرمایا اور وطن سے محبت کے جذبے کو اجاگر کیا،اس موقع پر ایس پی کیپیٹل پولیس کالج نجیب شاہ نے یومِ تکبیر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دن ملکی خودمختاری، قومی اتحاد اور دفاعی طاقت کی علامت ہے.
تقریب کے اختتام پر شہداءوطن کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہاکہ تقریب کا مقصد 28 مئی 1998 کی یاد اور حفاظت وطن کا عہد کرنا ہے،اس دن پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنایا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا،یومِ تکبیر ہمیں ا±س تاریخی لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان نے دفاعی خودمختاری کا عملی مظاہرہ کیا،انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو دفاع وطن کے لیے پرعزم رکھنے اور ایٹمی طاقت کے حصول کی قربانیوں کی یاد میںایسی تقاریب کا سلسلے جاری رہے گے۔