اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ بنی گالہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان کوگرفتارکرلیا۔گرفتار ملز مان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے05مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمدکرلئے گئے، ملزمان کے خلاف متعدد مقدما ت درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاو¿ن جا ری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیمو ں نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے مالیت کے 05مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلئے گئے،گرفتار ملزمان کی شنا خت واصف مغل اور اظہر اقبال کے ناموں سے ہو ئی ہے.
ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمدجو اد طا رق نے کہا کہ اسلام آ باد میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لارہی ہے، جس کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایا ت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کر یک ڈاو¿ن جاری رکھا جا ئے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے.