اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کاروائی جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے 7 مسافر آف لوڈ مسافروں کی نشاندہی پر ایجنٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیاآف لوڈ ہونے والے مسافروں میں محمد ہارون ، محمد شیر، سلمان خان، محمد حارث خان ، ولی اللہ ، احتشام شرافت اور ثمین اللہ شامل ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد ہارون نامی مسافر بطور سہولتکار مسافروں کے ساتھ جا رہا تھا مسافر فلائٹ نمبر J2144 کے ذریعے وزٹ ویزوں پر آذربائیجان جا رہے تھے مسافروں کا تعلق خیبر، پشاور اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا .
مسافر باکو سفر کرنے کا مقصد بتانے میں ناکام رہے مزید تفتیش اور تلاشی کے دوران مسافروں کے قبضے سے اٹلی کے جعلی ریزیڈنٹ کارڈز اور ترکی کے جعلی ویزے بھی برآمد ہوئے آف لوڈ ہونے والے تمام مسافر آپس میں رشتہ دار ہیں محمد ہارون نامی سہولتکار نے آذربائیجان اور ترکی کے لیے ویزوں کا بندوبست کیا مسافروں نے آذربائیجان سے مذکورہ دستاویزات کی بنیاد پر یورپ جانے کی کوشش کرنا تھی مسافروں کو جعلی ریزیڈنٹ کارڈ شاکر اللہ نامی ایجنٹ نے تیار کر کے دئیے مسافروں کی نشاندہی پر ایجنٹ شاکر اللہ کو اسلام آباد ائرپورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے.