راولپنڈی(کرائم رپورٹر )پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ ٹاہلی موڑ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر حماد فضل اور انکی ٹیم نے دورانِ چیکنگ 02 عدد چوری شدہ موٹرسائیکل ھنڈا 125 برآمد کر لیۓ۔
ملزمان گرفتار مقدمات درج۔ جبکہ پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور سے سب انسپکٹر انتظار حسین اور انکی ٹیم نے گمشدہ موبائل فون بعد از تصدیق مالک کے حوالے کیا۔ مزید کاروائیوں ریجن ہاۓ سے 04 اشتہاری مجرمان اور 01 عدالتی مفروران گرفتار کیۓ گئے۔ جبکہ اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈنگ کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری ہیں تاکہ حادثات میں کمی لائی جاسکے۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیلیے کوشاں ہے۔