تھانہ وارث خان، قربانی کے جانور چوری کرنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تھانہ وارث خان نے ،15 کال پر فوری رسپانس اور کاروائی، قربانی کے جانور چوری کرنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار، چوری شدہ 3 بکرے برآمد، زیرحراست افراد سے دیگر وارداتوں میں مسروقہ رقم 30 ہزار روپے اور زیر استعمال 2 کاریں بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے15 کال پر فوری رسپانس اور کاروائی کرتے ہوئے قربانی کے جانور چوری کرنے والے 3 رکنی گینگ کو حراست میں لے لیا، زیر حراست افراد سے چوری شدہ 3 بکرے برآمد ہوئے.

زیرحراست افراد سے دیگر وارداتوں میں مسروقہ رقم 30 ہزار روپے اور زیر استعمال 2 کاریں بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئیں، شہری نے 15 پر کال کی کہ کچھ افراد اسکے گھر کے باہر سے 3 بکرے چوری کرکے اپنی گاڑیوں میں فرار ہو گئے ہیں، وارث خان پولیس نے ناکہ بندی کرکے تینوں کو حراست میں لیکر بکرے برآمد کر لیے، دوران دریافت زیرِ حراست افراد نے چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کے ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،گرفتار افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔