ایف آئی اے ملتان زون انسانی سمگلنگ اور بینکنگ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے ملتان زون نے انسانی سمگلنگ اور بینکنگ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سعید ، محمد عمران اور محمد یامین کے نام سے ہوئی ملزم محمد سعید اور محمد عمران سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے .

ملزم محمد عمران نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 23 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے جبکہ ملزم محمد سعید نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے 57 لاکھ روپے ہتھیائے ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپش ہو گئے تھے.

ایک اور کاروائی میں بینک فراڈ میں ملوث ملزم محمد یامین قریشی کو بہاولپور سے گرفتار کیا گیا ملزم نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے 40 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کے چیک بینک سے کیش کروائے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .