اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے ملتان زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتارگرفتار ملزمان کی شناخت محمد اشفاق ، محمد عزیر ، حامد رضا اور محمد عکاشہ خان کے نام سے ہوئی ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں سنگم چوک ڈی جی خان سے گرفتار کیا گیا چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان سے 22 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد ملزمان سے 1 کروڑ روپے سے زائد کی حوالہ ہنڈی سے کی گئی ادائیگیوں سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .
