راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تھانہ روات نے، اپنے مالک کے گھر چوری کرنے والا شخص گرفتار، زیر حراست شخص سے مسروقہ 811 ڈالر اور رقم 3 لاکھ روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے مالک کے گھر چوری کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا، زیر حراست شخص سے مسروقہ 811 ڈالر اور رقم 3 لاکھ روپے برآمد ہوئی، مدعی مقدمہ نے روات پولیس کو درخواست دی کہ زیر حراست شخص نے اس کی غیر موجودگی میں گھر میں چوری کی اور فرار ہو گیا تھا، زیر حراست شخص کو روات پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
