راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تھانہ نیو ٹاؤن نے، 18 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ میں نامزد شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 18 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ میں نامزد شخص کو حراست میں لے لیا، مدعیہ مقدمہ نے نیوٹاؤن پولیس کو درخواست دی کہ زیر حراست شخص نے شادی کا جھانسہ دیکر اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ کا مقدمہ 4 یوم قبل درج کیا گیا تھا، زیر حراست کو نیو ٹاؤن پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، متاثرہ کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
