سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں ریٹائر ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں ریٹائر ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب، ریٹائر ہونے والے افسران میں ڈی ایس پی ملک رفاقت حسین،ڈی ایس پی ذوالفقار علی،انسپکٹر عصمت کمال،انسپکٹر غلام شبیر،انسپکٹر بشارت علی عباسی شامل ہیں، ایس ایس پی آپریشنز،ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے الوداعی تقریب میں شرکت کی، افسران نے ریٹائر ہونے والے افسران کی محکمہ کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، راولپنڈی پولیس کے لیے آپ ایک اثاثہ ہیں، آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سی پی او، افسران نے کئی دہائیوں تک محکمہ کے لیے کام کیا،کامیاب کیرئیر کے اختتام پر آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں.

سی پی او،ہر سفر کا ایک اختتام ہوتا ہے، اختتام سفر عزت و احترام کے ساتھ ہونا اللہ کی عطا ہے، سی پی او، سی پی او اور ایس ایس پی آپریشنز نے ریٹائر ہونے والے افسران کو اعزازی شیلڈز اور تحائف پیش کیے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں ریٹائر ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد، ریٹائر ہونے والے افسران میں ڈی ایس پی ملک رفاقت حسین،ڈی ایس پی ذوالفقار علی،انسپکٹر عصمت کمال،انسپکٹر غلام شبیر،انسپکٹر بشارت علی عباسی شامل ہیں.

ایس ایس پی آپریشنز،ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے الوداعی تقریب میں شرکت کی، افسران نے ریٹائر ہونے والے افسران کی محکمہ کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، راولپنڈی پولیس کے لیے آپ ایک اثاثہ ہیں، آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ آپ کی پیشہ ورانہ خدمات کی پولیس اور عوام دونوں معترف ہیں، پولیس ایک فیملی کی طرح کام کرتی ہے یہ محض ایک جملہ نہیں حقیقت ہے.

افسران نے کئی دہائیوں تک محکمہ کے لیے کام کیا،کامیاب کیرئیر کے اختتام پر آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں، پولیس ایک لائف سٹائل ہے افسران نے اپنی پوری زندگی اس لائف سٹائل میں گزاری، راولپنڈی پولیس کے لیے آپکی گرانقدر خدمات پر آپ سب کے شکرگزار ہیں، ہر سفر کا ایک اختتام ہوتا ہے، اختتام سفر عزت و احترام کے ساتھ ہونا اللہ کی عطا ہے، ریٹائر ہونے والے افسران کا کہنا تھا کہ الحمدللہ محکمہ پولیس نے عزت دی، سروس کے دوران ہم سب نے فرض کو ذات اور فیملی پر فوقیت دی،ہماری خدمات ہمیشہ اس محکمہ اور ملک و قوم کے لیے دستیاب رہیں گی، سی پی او اور ایس ایس پی آپریشنز نے ریٹائر ہونے والے افسران کو اعزازی شیلڈز اور تحائف پیش کیے۔