سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا عید الاضحی کے موقع پر شہر اورگردو نواح میں قائم مویشی منڈیوں کے حوالے سے خصوصی ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے عید الاضحی کے موقع پر شہر اورگردو نواح میں قائم مویشی منڈیوں کے حوالے سے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ شہریوں کی سہولت ٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لیے 74 سے زائد ٹریفک افسران و اہلکاران تعینات کیے گئے ہیں، جن میں سرکل افسران، سیکٹر انچارجز، وارڈنز اور ٹریفک اسسٹنٹس شامل ہیں ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شہر اور گردونواح میں قائم مختلف مویشی منڈیوں پر ٹریفک پلان کو عملی جامہ پہنایا جا چکا ہے .

بھاٹہ چوک راولپنڈی ،موضع رنیال چکری روڈ،گلیانہ روڈ گوجر خان،ٹنگی روڈ کہوٹہ،منگال بائی پاس کلر سیداں،HIT اتوار بازار ٹیکسلا، شریف ہسپتال سٹاپ جی ٹی روڈ واہ کینٹ پر قائم مویشی منڈیوں اور انکے اطراف میں خصوصی ٹریفک ڈیوٹی لگائی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے اور جانوروں کی خریدوفروخت کو آنے والے شہریوں کو غلط پارکنگ یا رش سے بچایا جا سکے ، اس موقع پر سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ کا کہنا تھا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ گاڑیوں کو صرف مختص پارکنگ ایریاز میں کھڑا کریں، مویشیوں کی خرید و فروخت سڑک پر ہرگز نہ کریں.

اور ٹریفک سٹاف کے ساتھ مکمل تعاون کریں،سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائن(051-9274843) فعال ہے تاکہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں فوری رابطہ ممکن ہو سکے ، سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کی سہولت اور محفوظ ٹریفک ماحول کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔