ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کا عید الاضحی سکیورٹی سے متعلق پیغام

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کا عید الاضحی سکیورٹی سے متعلق پیغام ، اسلام آباد پولیس عید الاضحی پر بہترین سکیورٹی انتظامات کے لئے مصروف ہے اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیوں میں پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں یہ ڈیسک ٹریفک مسائل، فراڈ یا دیگر شکایات کا فوری ازالہ کریں گے مارکیٹس میں بھی خصوصی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔ مارکیٹس کے اردگرد گاڑی، موٹرسائیکل اور فٹ پٹرولنگ تعینات کی گئی ہے۔

عید کی رات، عید کے تینوں روز ضلع بھر میں سکیورٹی الرٹ رہے گی شہر میں ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی، ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاون ہوگا پبلک پارکوں و دیگر پبلک مقامات پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات ہوں گے شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں.