اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کاروائی جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر سفر کرنے والے 4 مسافر آف لوڈ کردیا مسافروں میں ذیشان منیر، بدر منیر، حسن جمیل اور محمد علی شامل آف لوڈ کئے گئے مسافر آپس میں بھائی ہیں اور تعلق جہلم سے ہے مسافر فلائٹ نمبر j2144 کے ذریعے باکو کے راستے لتھونیا جا رہے تھے مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے لتھونیا کے ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلے۔امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافروں کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا امیگریشن سکینڈ لائن آفس کے مطابق بھی مذکورہ ریزیڈنٹ کارڈ جعلی قرار پائے.
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے آن لائن سوشل میڈیا پر ایجنٹ کا اشتہار دیکھ کر رابطہ کیا۔مذکورہ ایجنٹ آن لائن اشتہارات کے ذریعے شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتا ہے۔مسافروں نے ریزیڈنٹ کارڈ کے حصول کے لئے ایجنٹ کو مجموعی طور پر 8000 یورو ادا کئے۔مسافر نے ایجنٹ کو مختلف طریقوں سے آن لائن ادائیگی کی۔مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا
شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں بیرون ملک ویزہ حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں.