اسلام آباد(کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا سینیئر صحافی مظہر شیخ کے انتقال پر اظہار تعزیت,شعبہ صحافت کیلئے مرحوم مظہر شیخ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینئر صحافی مظہر شیخ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے،انہوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحافت کیلئے مرحوم مظہر شیخ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں،آئی جی اسلام آباد نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم مظہر شیخ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کوبرداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرمانے کی دعا بھی کی.
