ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کامختلف ہاﺅسنگ پراجیکٹس کا جائزہ

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن کامختلف ہاﺅسنگ پراجیکٹس کا جائزہ این پی ایف کے پراجیکٹس ڈی ون کیپیٹل پارک سٹی، الرحیم ریزیڈیشیا، سیگھو ایگرو فارمز اور ہمارا گھر حیدرآباد کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے حکمت عملی اور فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت مختلف ہاﺅسنگ پراجیکٹس کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقادہوا،اجلاس میںڈائریکٹر ہاوسنگ سید علی محسن اور این پی ایف افسران نے شرکت کی،اس موقع پر این پی ایف کے پراجیکٹس ڈی ون کیپیٹل پارک سٹی، الرحیم ریزیڈیشیا، سیگھو ایگرو فارمز اور ہمارا گھر حیدرآباد کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے حکمت عملی اور فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،جبکہ ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی،ایم ڈی سید علی ناصررضوی نے افسران کو ہاوسنگ پراجیکٹس کی بہتری اور پولیس کی ویلفیئر کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں،ایم ڈی نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن نے کہا کہ این پی ایف اپنے ممبران، سرمایہ کاروں اور پولیس فورس سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھتے ہوئے رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس میں موثر اقدامات کررہا ہے.

ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کو جدید طرز زندگی اور بہتر ین سہولیات سے آراستہ رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس فراہم کر سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن پاکستان بھر کے پولیس افسران اور شہریوں کے بہتر مستقبل ،شہریوں تک مختلف رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس کی مکمل معلومات، ممبرشپ اور انہیں بہترین انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے،جبکہ ان پراجیکٹس سے پا کستان بھر کے تمام پولیس افسران اور شہری استعفادہ حاصل کر سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پولیس فاونڈیشن تمام شہداءکے اہلخانہ ،غازیوں اور پولیس افسران کی فلاح و بہود کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے،تمام پولیس افسران کے لئے جدید سہولیات سے مزید رہائشی پراجیکٹس ،بچوں کے تعلیم و تربیت کے لئے سکول و کالجز اور صحت کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے جاری پراجیکٹس کو مزید فعال کیا جا رہا ہے .