اسلام آباد (کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کی ناقص کارکردگی کی بنا پر و فاقی پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے. تعینات مختلف سرکلز کہ پولیس افسران کے تقرر تبادلے کر دیے تاکہ کارکردگی بہتر دکھا سکیں مختلف سرکلز کے تبدیل ہونے والے ایس پیز میں ایس پی ڈولفن خان زیب ایس پی آئی نائن تعینات، خرم اشرف ایس پی سوہان تعینات، محمد شعیب مسعود ایس پی رورل تعینات ، خاتون افسر پری گل ایس پی سکیورٹی اینڈ ڈسپلن تعینات،سجاد بخاری ایس پی ڈولفن تعینات، کاظم نقوی ایس پی صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے.تبادلوں کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے اور تاکہ جرائم میں کمی آ سکے.
