لیبیا کشتی حادثہ 2024 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب بدنام زمانہ انسانی سمگلر گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے لیبیا کشتی حادثہ 2024 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر محمد اشرف اقبال عرف اشرف سلیمی کو گرفتار کرلیا ت ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں پھالیہ منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات میں 5 مقدمات درج ہیں ملزم دسمبر 2024 کے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث پایا گیا ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے کے لیے فی کس 25 لاکھ وصول کیے ملزم نے 5 شہریوں سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 25 لاکھ روپے ہتھیائے

ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوایا دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور 5 شہریوں کی موت واقع ہوئی ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون کی ہدایات پر ملزم سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اختر کر رہے ہیں جے آئی ٹی میں سب انسپکٹر اعجاز حسین ، محمد ندیم اور ارتضیٰ انصر شامل اسٹنٹ ڈائریکٹر لاء علی رضا وڑائچ جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کی قانونی معاونت کریں گے جے آئی ٹی ہفتہ وار بنیادوں پر ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون کو رپورٹ پیش کرے گی ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے کہا کہ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں،کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، انہوں نے کہا ملک کے تمام ائرپورٹس پر تعینات افسران ایجنٹوں کے گرفتاری کے لئے کڑی نگرانی کر رہے ہیں،معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ، انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے ، گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔