اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل کراچی نے ڈی جی ایف ائی اے رفعت مختار کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن چھاپہ مار کاروائی میں 2 ملزمان گرفتار – لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کا بدر کمرشل ڈی ایچ اے کراچی میں چھاپہ مار کاروائی چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان کی شناخت فرحان اور علی رضا کے نام سے ہوئی گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں چھاپے کے دوران ملزمان سے 14 ہزار امریکی ڈالر برآمد ملزمان سے ا لاکھ روپے بھی برآمد ملزمان سے 2 عدد موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے.
ملزمان کے موبائل فون سے غیر ملکی کرنسی کے تبادلے سے متعلق ڈیجیٹل ثبوت بھی برآمد کر لیے گئے ، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھےملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکےملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔