آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا ریسکیو 15- اسلام آباد کا دورہ۔

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا ریسکیو 15- اسلام آباد کا دورہ ریسکیو 15- کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا، پولیس افسران کو عوامی شکایات پر فوری ردعمل، ہیلپ لائن کے موثر استعمال اور پیشہ ورانہ رویے کی ہدایات دیں،انہوںنے زیرِ تفتیش مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا، قانونی پیچیدگیوں پر افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انہں تفتیشی نظام کو مزید موثر بنانے کے احکامات بھی جاری کئے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے “ریسکیو 15 ” اسلام آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی اسلا م آباد محمد جواد طارق سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ،انہوں نے “ریسکیو “15-کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا، انہوں نے تمام پولیس افسران کو عوامی شکایات پر فوری ردعمل، پولیس ہیلپ لائن کے موثر استعمال اور پیشہ ورانہ رویے کی ہدایات دیں، ایمرجنسی صورت حال میں بروقت ایکشن کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے،آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈائریکٹر لیگل، ایس پی صدر زون اور ڈی ایس پی سی آئی اے کے ساتھ بھی میٹنگ کیں، انہوں نے زیرِ تفتیش مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا،افسران کے ساتھ قانونی پیچیدگیوں پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں تفتیشی نظام کو مزید موثر اور شفاف بنانے کے احکامات جاری کئے،انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنائیں،ہر کیس میں بروقت اور ٹھوس شواہد پر مبنی تفتیش کی جائے تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے،انہوں نے ڈائریکٹر لیگل کو قانونی معاونت میں بہتری کے لیے بھی ہدایات جاری کیں.