فراڈ اور دھوکہ دہی سے سفر کرنے والی 2 مسافر خواتین انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر

فراڈ اور دھوکہ دہی سے سفر کرنے والی 2 مسافر خواتین انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل

مسافر خواتین فلائٹ نمبر G9548 کے ذریعے آسٹریا سے براستہ شارجہ پاکستان پہنچیں

مسافر خواتین کی شناخت ام کلثوم اور مقدس بتول کے نام سے ہوئی

مقدس بتول نامی خاتون مسافر نے جعل سازی کرتے ہوئے سال 2023 میں سیالکوٹ ائرپورٹ سے اپنی بہن ام کلثوم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک سفر کیا

خاتون مسافر کے اصل پاسپورٹ پر بیرون ملک روانگی کا ریکارڈ آئی بی ایم سسٹم پر موجود نہ ہونے کی تصدیق ہوئی

ریکارڈ کے مطابق خاتون کی بہن ام کلثوم کے پاسپورٹ پر ڈبل ڈپارچر کی تصدیق ہوئی

مذکورہ جعل سازی کی بنیاد پر دونوں خواتین مسافر کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے