راولپنڈی( کرئم رپورٹر ) تھانہ سٹی نے،چوری کے مقدمات میں ملوث فرد گرفتار، مسروقہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 60ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں ملوث فرد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست فرد سے مسروقہ سامان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 60ہزار روپے برآمد ہوئی، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیرحراست فرد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثہ سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
