تھانہ صادق آباد، سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 2 افراد گرفتار

راولپنڈی( کرئم رپورٹر ) تھانہ صادق آباد نے، سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 2 افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ درج کیا گیا تھا، زیر حراست افراد کو صادق آباد پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، زیر حراست افراد کے ایک ساتھی کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔