زائد کرایہ وصولی کی شکایات پر کرایہ واپسی کے ساتھ متعلقہ گاڑی کو جرمانہ بھی کیا جائے. ڈی آئی جی سید فرید علی

لاہور ( کرائم رپورٹر ) ڈی آئی جی سید فرید علی نے کہا کہ زائد کرایہ وصولی کی شکایات پر کرایہ واپسی کے ساتھ متعلقہ گاڑی کو جرمانہ بھی کیا جائے اوورلوڈنگ، اوورچارجنگ کرنے والی مسافر بردار بسوں اور ویگنوں کے خلاف کارروائیاں شروع جبکہ دوسری جانب ایس پی عاطف شہزاد نے کہا کرایوں کی لسٹ مسافر بردار گاڑیوں پر آویزاں کی جائیں جو انہوں نے مسافروں سے لینا ہے .

ڈی ایس پی عارف خان نے کہا مسافر بردار گاڑیوں میں پیٹرولنگ افسران خصوصی طور پر بریفنگ دیں مسافروں کو موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 بارے خصوصی طور پر بریف کیا جائے،بس عملے کی شکایات، اوورلوڈنگ، اوورچارجنگ ،روٹ کی تبدیلی سے متعلق شکایات 130 پر نوٹ کروائی جا سکتی ہیں انہون نے مزید کہا مسافروں کو اسپیشل بریفنگ کے ذریعے ٹریفک قوانین یقینی بنانے کی ہدایات دی جائیں.