عید الاضحٰی کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے 2700 افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے

راولپنڈی( کرئم رپورٹر ) عیدالاضحٰی کے موقع پر راولپنڈی پولیس کا سیکورٹی پلان جاری، عید الاضحٰی کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے 2700 افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،604مساجد،72 امام بارگاہوں،62 کھلے مقامات،پر سیکورٹی فرائض سر انجام دئیے جائیں گے، شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 650سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، عید کے دنوں میں ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں 30 خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں،جن پر 250سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے،پبلک مقامات اور پارکس ہائے پر شہریوں کے تحفظ کے لیے 230سے زائد افسران جبکہ قبرستانوں پر270سے زائد افسران تعینات کیے گئے .

چاند رات پر شہریوں کی حفاظت کے لیے تھانوں کی موبائلز کی خصوصی پٹرولنگ اور30سے زائد پکٹس لگائی گئیں ہیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحٰی کے موقع پر راولپنڈی پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کر دیا، عید الاضحٰی کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے 2700 افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،604مساجد،72 امام بارگاہوں،62 کھلے مقامات،پر سیکورٹی فرائض سر انجام دئیے جائیں گے، شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 650سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، عید کے دنوں میں ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں 30 خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں،جن پر 250سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے،پبلک مقامات اور پارکس ہائے پر شہریوں کے تحفظ کے لیے 230سے زائد افسران جبکہ قبرستانوں پر270سے زائد افسران تعینات کیے گئے ہیں.

چاند رات پر شہریوں کی حفاظت کے لیے تھانوں کی موبائلز کی خصوصی پٹرولنگ اور30سے زائد پکٹس لگائی گئیں ہیں، سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں گے اور موثر سپرویژن کو یقینی بنائیں گے، عید الاضحٰی پر ضلعی پولیس کے ساتھ ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس، ڈولفن فورس اورمحافظ اسکواڈ بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سکواڈ چاند رات اور عید الاضحٰی کے موقع پر اپنے اپنے علاقہ میں گشت کے فرائض سرانجام دیں گے،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ عید الاضحٰی کے موقعہ پر ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔