ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد محمد شعیب خان کا سنگجا نی مو یشی منڈی کا دورہ

اسلام آباد ( کرئم رپورٹر ) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد محمد شعیب خان کا سنگجا نی مو یشی منڈی کا دورہ ۔وفاقی دارالحکومت کی مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں، خریداروں کی حفاظت اور ٹر یفک کی روانی کیلئے اسلام آباد پولیس کے افسران سیکیورٹی اور ٹر یفک کے فرائض سرانجام د ے رہے ہیں،منظور کردہ مقامات کے علاوہ غیرقانونی مویشی منڈیاں لگانے والو ں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد محمد شعیب خان نے رات گئے سنگجا نی مو یشی منڈی کادورہ کیا، ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران وجوانوں سے ملاقات کی، بیو پا ریو ں اور خر یداروں کے لئے کئے گئے حفاظتی اقداما ت کا جا ئز ہ لیا، مویشی منڈیوں میں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنا نے کے اسلام آ باد پولیس کے افسران و جوان اپنے فرائض سرانجا م دے رہے ہیں،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منظور شدہ مقامات کے علاوہ کہیں بھی منڈی لگانے کی اجازت نہیںہے،تمام افسران غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں .

جعلسازوں، جیب کتروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے لئے ڈولفن اسکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ سمیت پٹرولنگ ٹیمیں مویشی منڈیوں میں اپنے فرائض سرانجا م دے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام تر اقدامات کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام سمیت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ پولیس افسران کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن” پکار – “15پر فوری رابطہ کریں.