اسلام آباد ( کرئم رپورٹر )اسلام آباد پولیس کا عید الضحیٰ کے موقع پر موثر سکیورٹی انتظامات،عیدالضحیٰ کے موقع پر03ہزارسے زائدپولیس افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دیںگے،شہرکی مساجد،امام بارگاہوں،تجارتی مراکز،قبرستانوں،ریلوے اسٹیشن اور بس اڈوں پر پولیس افسران کو تعینات کیا جائے گا،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے،پارکنگ کے موثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس افسران بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گے،شہریوں کے گھر،جان اور مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،آپ کی حفاظت کے لئے پولیس افسران دن اور رات موجود ہیں،ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جو ادطا رق .
تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکا مات کی روشنی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جو ا د طارق نے عید الضحیٰ کے مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی اور چھٹیو ں کے دوران مختلف سیکٹرز میں پٹر ولنگ کے حو الے سے ایک جا مع سکیو ر ٹی پلان تر تیب دیا ہے،عیدالضحیٰ کے موقع پر03ہزارسے زائدپولیس افسران وجوان اپنی ڈیوٹی سرانجام دیںگے،سکیورٹی پلا ن کے تحت مختلف پولیس ٹیمیں اپنے علاقہ میں پٹر ولنگ کر یں گی، تمام افسران اپنے ایر یا میں از خو د مانٹیر نگ کر یں گے،تجارتی مراکز ،شا پنگ سنٹرز اور شہر کی مختلف مار کٹیو ں پر پولیس کی اضا فی نفری لگا ئی گئی ہے، منڈی مو یشاںاور ما ر کیٹوں میں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ڈولفن کے مستعد اہلکار گشت کریں گے،شہر کے لا ر ی اڈا جا ت پرشفٹ وائز سکیور ٹی انتظا ما ت کئے گئے ہیں،تما م تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے بس ٹرمینلز کے منیجرزکے سا تھ میٹنگ کی ہے، جس میں یہ طے پایا گیاکہ تمام بس ٹرمینلز پر رضاکاروں کوتعینات کیا جائے جو شہر یو ں کی مدد کر یں گے .
اسی طر ح اسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف قبر ستا نو ں اور ریلو ے اسٹیشنز پربھی موثر سکیورٹی انتظاما ت کیے ہیں، فیصل مسجد میں بھی خصوصی نفری تعینا ت کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جبکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے اسلام آ باد پولیس نے جا مع ٹر یفک پلان تر تیب دیا ہے، اسلام آ بادپولیس نے عید کے دنو ں میں سپیشل پٹرولنگ پلا ن تر تیب دیا ہے اس پلا ن کے مطابق تمام تھا نہ جا ت، سی آ ر ٹی اور فا لکن کی گاڑیا ں اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کر یں گی اس کے علا وہ مزید گاڑیاں پٹرولنگ کے لئے تھا نہ جا ت کو مہیا کی گئی ہیں،علا وہ ازیں شہر کے مختلف تفریحی مقاما ت پر خصوصی سکیورٹی اقد اما ت کیے گئے ہیں،عبادت گا ہو ں کے راستے کے نزدیک پا رکنگ کی ہر گز اجازت نہ ہو گی، شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی.
بذریعہ بم ڈ سپو زل سکو اڈ مختلف ایریاز کی چیکنگ کو یقینی بنا یاجا ئے گا،اسلام آ باد کے مختلف سیکٹر ز اور دیہی علا قوں میں گشت کے لئے بھی پولیس ٹیمیں مقرر کر نے کی ہد ا یا ت کی گئیں ہیں، پولیس کما نڈ و ز کے دستے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آ باد پولیس کی معا و نت کریں گے،ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جو اد طا رق نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ عید کوموقع پر اپنے گھروں کو چھوڑتے ہوئے مکمل لاک کریں،مقامی پولیس کے ساتھ رابطہ میں رہیں،آپ کے گھر،جان اور مال کی حفاظت کے لئے پولیس افسران دن اور رات ہمہ وقت مصروف عمل ہے.