راہزنی کے دوران مزاحمت پر شہر یو ں کو زخمی کر نے،مو ٹر سائیکل چھیننے اور چوری میں ملوث خطرناک گروہوں کے پانچ ارکان گرفتار

اسلام آباد ( کرئم رپورٹر )راہزنی کے دوران مزاحمت پر شہر یو ں کو زخمی کر نے،مو ٹر سائیکل چھیننے اور چوری میں ملوث خطرناک گروہوں کے پانچ ارکان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے قیمتی مو با ئل فونز، نقدی، مو ٹر سائیکل، ما ل مسروقہ، وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا موٹرسائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس تھانہ تر نول، تھا نہ مار گلہ، تھا نہ آ بپا رہ اور تھا نہ کو ہسار پولیس ٹیموں نے ر اہزنی ،مو ٹر سائیکل چھیننے اورچوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہوں کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے قیمتی مو با ئل فونز، نقدی،ما ل مسروقہ، چار عددمسروقہ و چھیننے گئے مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کی شنا خت زبیر، ابر اہیم،عمر تحسین، شریف اللہ اور زین اقبال کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.

ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جواد طارق کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاو¿ن جا ری ہے،وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صرکیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے سنگین نو عیت کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایا ت جاری کی کہ شہر یو ں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محر وم کرنے والے ملزمان کے خلاف کا رروائیاں جا ری رکھی جائیں، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں .