اسلام آباد ( کرئم رپورٹر )عید کے موقع پر زائد کرایا اور اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ملک بھر کے مختلف شہروں میں سواری والی گاڑیوں کے خلاف زائد کرائے لینے کی شکایات کے خلاف موٹروے پولیس نے 63 لاکھ 98 ہزار روپے سے زائد رقم مسافروں کو واپس کروا دی موٹر ویز اور ہائی ویز پر سواری والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری ۔
موٹر ویز اور ہائی ویز پر روڈ سیفٹی بریفنگ کا بھی سلسلہ جاری موٹر وے اور ہائی ویز پر سفر کرنے والے سے گزارش ہے کہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں حد رفتار کا خیال رکھیں تھکاوٹ کی صورت میں ہرگز ڈرائیو نہ کریں
ٹریفک قوانین پر عمل پیرا رہیں اوور لوڈنگ اوور چارجنگ یا کسی بھی قسم کی شکایت یا مدد کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔