ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طارق کا مختلف ڈیوٹی پو ائنٹس کا دورہ

اسلام آباد (کرائم رپورٹر ) ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طارق کا مختلف ڈیوٹی پو ائنٹس کا دورہ، ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایات جاری کیں،مشکوک عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کے احکامات جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جو اد طا رق نے ڈی چوک اور شہر کے مختلف ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد محمد شعیب خان اور دیگر پولیس افسران بھی مو جو د تھے، ڈی آئی جی اسلام آ باد نے فرائض منصبی کی ادائیگی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی ،ان کی حوصلہ افزائی کی اورانہیں شاباش دی،انہوں نے تمام افسران کو لاءاینڈ آرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے اور اپنے فرائض مستعدی اور انتہائی چوکس ہو کر سر انجام دینے کی ہدایت کی،انہوں نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں،تمام افسران اپنے جوانوں کو لاءاینڈ آرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے بریف کریں اور انہیں مکمل حفاظتی سازوسامان کے ساتھ روانہ کریں .

تمام افسران اپنے علاقوں میں موجود ڈیوٹیوں کو ازخود چیک کریں ،ہم سب اس شہر اور اسکے باسیوں کی جان و مال کی حفاظت کو ممکن بنائیں گے،تمام افسران و جوان شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور کرائم کنٹرول کرنا ہمارا اولین مقصد ہے.