اسلام آباد (کرائم رپورٹر )اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عید الضحیٰ کے موقع پر ٹریفک کے موثر انتظامات ، ٹریفک پولیس افسران نے وفاقی دارلحکومت میں ون ویلنگ اور موٹر سائیکل ریسنگ کے انسداد کو یقینی بنایا ،ون ویلنگ اور ہلڑ بازی میں ملوث موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے درجنوں موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا،جبکہ عید کے ایام میں عوامی مقامات اور شاہراﺅں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدرکی زیر نگرانی اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر شاہراﺅں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے موثر پلان ترتیب دیا، عید الضحیٰ کے ایام میں عوامی مقامات پر ٹریفک کے موثر انتظامات کو یقینی بنانے کے ساتھ شاہراﺅں پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی میں ملوث موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاﺅں کیا گیا.
جبکہ درجنوںموٹر سائیکلز مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیے گئے،سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدرنے کہا کہ ضبط شدہ موٹر سائیکلوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سمیت بغیر نمبر پلیٹ ،غلط نمبر ،موٹرسائیکل میں ردوبدل اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل شامل ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کے موثر انتظامات کی بدولت وفاقی دارلحکومت میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقراررکھا گیا،جبکہ عید الاضحی کے ایام میں اسلام آباد پولیس کی کاوشوں اور فرائض کی ادائیگی کو معاشرے کے تمام طبقات اور شہریوں نے مختلف فورمز پر سراہا ہے،مزید عوامی مقامات پر ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور شاہراﺅں پر ٹریفک کی مو ثر روانی کو بھی شہریوں نے قابِل تحسین قرار دیا.